ریلوے تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر ڈی سی کوئٹہ کیخلاف مقدمہ 

کوئٹہ(نیٹ نیوز )چمن ریلوے پھاٹک، کانٹا گیٹ اور ریلوے ٹریک اکھاڑنے پر ڈی سی کوئٹہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعدبن اسد اورضلعی انتظامیہ کو نامزد کیا گیا ، مقدمہ سٹیشن ماسٹر کی مدعیت میں ریلوے پولیس سٹیشن میں درج ہوا۔ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، حملہ آور ہونے اوردو سے زائد افراد کی جانب سے نقصان پہنچانے سمیت6 دفعات شامل کی گئیں۔ایف آئی آر کے متن میں مزید یہ بھی  لکھا گیا ریلوے پھاٹک فعال ہے یہاں سے چمن کے لئے ٹرین گزرتی ہے، پھاٹک کا کانٹا اور سگنل اکھاڑ نے سے ٹرین حادثے کا شکار ہوسکتی تھی جس میں بڑے جانی نقصان کا خطرہ تھا۔واضح رہے محکمہ ریلوے نے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے ،تحمینہ کے مطابق محکمہ ریلوے کو 15 لاکھ 99 ہزار 566روپے کا نقصان پہنچا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...