طلب میں کمی کے باعث موبائل فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی

Apr 07, 2024

  لاہور(آئی این پی ) طلب میں کمی کے باعث پاکستان میں موبائل فون بنانے والی ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے مختلف ماڈلز میں کمی کردی گئی۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں موبائل فون بنانے والی ملکی اور غیر ملکی تمام کمپنیوں نے 20 سے زائد موبائل فونز ماڈلز کی قیمتیں 400 روپے سے لے کے 10ہزار  روپے تک کی کمی کر دی ہے۔

مزیدخبریں