اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ گمراہ کن تاثر ہے ای سی سی نے گندم کی خریداری کے اہداف پر فیصلے میں تاخیر کی ہے۔ ان دعووں میں کوئی صداقت نہیں ۔کابینہ کی ای سی سی نے 4 اپریل کو ہونے والے اپنے اجلاس میں گندم کی خریداری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔