لاہور(خبر نگار)پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب نامکمل ایوان کی صورت میں کرانا ایوان بالا کی توہین ہوگی،خیبر پختونخوا فیڈریشن کی ایک اکائی ہے اسے انتخابی عمل سے باہر رکھنا منفی اثرات پیدا کرے گا۔