لاہور (آئی این پی ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 25 مئی تک کا ججز روسٹر جاری کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر 23 سنگل بنچز کیسز اور 11 ڈویژن بنچز کیسز کی سماعت کریں گے۔ روسٹر کے مطابق چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس طارق ندیم پر مشتمل بنچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔
لاہور ہائیکورٹ کا 25 مئی تک کا ججز روسٹر جاری
Apr 07, 2024