گورنر سندھ کی مفتی تقی عثمانی سے ملاقات، ریاست مدینہ کا مسودہ بنانے کی درخواست 

Apr 07, 2024

 اسلام آ باد (آئی این پی ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کر کے ان سے ریاست مدینہ کا مسودہ تیار کرنے کی درخواست کی۔ کراچی میں ہونے والی ملاقات میں گورنر سندھ نے مفتی تقی عثمانی سے مدینہ کی ریاست سے متعلق خدوخال پر بات کی اور کہا کہ مدینہ کی ریاست بنانیکا وعدہ کسی اور نے کیا، عمل کا موقع مجھے مل رہا ہے۔ کامران ٹیسوری نے مفتی تقی عثمانی سے مدینہ کی ریاست کا مسودہ بنانے کی درخواست کی اور کہا کہ اس ملاقات کا مقصد بھی مدینہ کی ریاست کے نفاذ کی کوشش ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ مدینہ کی ریاست پہلے مرحلے میں سندھ میں نافذ کرنے کا ارادہ ہے۔ اس کے علاوہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری فیضان مدینہ بھی گئے اور معتکفین سے ملاقات کی۔ انہوں نے اعتکاف میں بیٹھے ہوئے افراد کے لیے انتظامات کو سراہا، جمعتہ المبارک کی نماز ادا کی اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔

مزیدخبریں