لاہور (آئی این پی ) محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے میٹرک اور انٹر میں پڑھائے جانے والے دو مضامین اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے امتحانی نمبروں میں اضافہ کر کے دونوں مضامین کے پرچے ایک ایک سو نمبر کر دیئے ہیں۔ فیصل آباد بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے 9ویں اور11ویں کے امتحانات میں اسلامیات کا پرچہ لیا جائے گا جبکہ مطالعہ پاکستان کا امتحان 10ویں اور 12ویں کے امتحانات کے ساتھ لیا جائے گا۔ میٹرک و انٹر کے طلبا کی چھٹیاں فوری منسوخ کی جائیں، محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے اپنے اس فیصلے سے پنجاب کے تمام بورڈز کو آگاہ کرنے کے لیے ایک مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔