گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)رشتہ توڑنے کی رنجش پر نوجوان نے فائرنگ کرکے سابقہ منگیتر کی والدہ کو قتل اور اسکی بہن کو زخمی کر دیا بتایا گیا ہے کہ فیروز والہ میں فاروق کی اپنی کزن (م)کیساتھ دو سال قبل منگنی ہوئی تھی۔ چند روز قبل لڑکی کے گھر والوں نے اسکا رشتہ توڑ کر کہیں اور طے کر دیا۔رشتہ توڑنے کی رنجش پرنوجوان نے سابقہ منگیتر کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے لڑکی کی والدہ آسیہ بی بی جاں بحق، بہن بشری زخمی ہوگئی ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔