ڈسکہ: 3 شہریوں کو اغوا کر کے 5 لاکھ تاوان مانگنے پر 3 پولیس اہلکار گرفتار

ڈسکہ (نامہ نگار/نمائندہ خصوصی) ڈی پی او سیالکوٹ نے تین شہریوں کو اغوا کر کے اہلخانہ سے 5لاکھ روپے تاوان مانگنے والے تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی ڈسکہ کی حوالات میں بندکر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تین پولیس اہلکاروں افتخار احمد سندھو‘ سلیم میو اور محمد فیاض تین شہریوں زین وغیرہ کو منشیات کا الزام لگا کر اغوا کرکے تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ میں کسی ڈیرے پر لے گئے اور ان کے گھر والوں سے 5لاکھ روپے تاوان مانگا، مغویوںکے اہل خانہ نے ان تینوں پولیس اہلکاروں افتخار احمد سندھو‘ سلیم میو اور محمد فیاض کی آڈیو ریکارڈ کر کے ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کو بھیج دی جس پر ڈی پی او سیالکوٹ محمدحسن اقبال نے فوری ایکشن لیتے ہوئے از خود ڈیرہ پر چھاپہ مارا اور تینوں پولیس اہلکاروں افتخار احمد سندھو‘ سلیم میو اور محمد فیاض کو گرفتارکر لیا اور ان کے قبضہ سے زین وغیرہ کو بھی برآمدکر لیا اور تینوں پولیس اہلکاروں افتخار احمد سندھو‘ سلیم میو اور محمد فیاض کو تھانہ سٹی ڈسکہ کی حوالات میں بندکر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...