حکومت کیلئے معاشی ترقی ‘ مہنگائی کا خاتمہ بڑا چیلنج ہے: عارف سندھیلہ  

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ترقی ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے دور اقتدار میں ہی کی اب بھی جلد خوشحالی کا دورضرور آئے گاملک و قوم کو مسا ئل کے گرداب سے نکال کر عوام کو ریلیف فراہم کر نا اور ملکی خوشحالی و ترقی کیلئے (ن) لیگ عوام دوست پالیسیوں کے تسلسل کویقینی بنانے اور درست اقتصادی ترجیحات کاتعین کرنے کیلئے پرعزم ہے ان شاء اللہ صوبائی حکومت ملکرعوام کے مسائل حل کریگی عوام کی حالت بہتر بنانے اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اس وقت حکومت کیلئے معاشی ترقی اور مہنگائی کا خاتمہ سب سے بڑا چیلنج ہے اب (ن) لیگ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے پارٹی قیادت نے ہمیشہ قوم کی خدمت کو اولین ترجیح دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...