دخل اندازی ختم کئے  بغیر انصاف نہیں مل  سکتا: یاسمین راشد

لاہور(خبر نگار)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے راحت بیکری جلائو گھیرائو کیس میں عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چوہدری و دیگر ملزموں کو 24 اپریل کے طلبی نوٹس جاری کرادئیے‘ ڈاکٹر یاسمین راشد نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا میں ان ججز صاحبان کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے انصاف کے مسئلہ میں جو داخل اندازی ہو رہی تھی اس کواجاگر کیا،پاکستان میں جب تک یہ دخل اندازی ختم نہیں ہو گی انصاف نہیں ملے گا،یہ مسئلہ صرف بڑی کورٹس میں نہیں بلکہ پنجاب کی ہر عدالت میں یہ مسئلہ بنا ہوا ہے اگر یہ مسئلہ بنا ہوا نہ ہوتا تو ضمانت پر رہا ہوجاتی۔

ای پیپر دی نیشن