لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے بیشتر علاقوں میں گراں فروشوں نے 26ویں روزے کو کھلے عام صارفین کو ایک کلو آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول 89روپے میں فروخت کیا جس کی سرکاری قیمت 60روپے مقرر تھی۔ اسی طرح آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 50روپے کی بجائے70روپے، پیاز درجہ اول 190روپے کی بجائے290، پیاز درجہ دوم 170کی بجائے220، ٹماٹر درجہ اول 135کی بجائے160روپے، ٹماٹر درجہ دوم 115کی بجائے120روپے، لہسن دیسی265روپے کی بجائے 370، لہسن ہرنائی430 کی بجائے550، لہسن چائنہ 615روپے کی بجائے 700، ادرک تھائی لینڈ 610روپے کی بجائے 790، ادرک چائنہ595 کی بجائے760، کھیرا فارمی 35روپے کی بجائے60، میتھی40 کی بجائے60 روپے، بینگن70 کی بجائے85، بند گوبھی 85 کی بجائے110، پھول گوبھی 35 کی بجائے90، شملہ مرچ 180 کی بجائے220، شلجم 30روپے کی بجائے 40روپے، مٹر 95 کی بجائے160، کریلا 170 کی بجائے 250، کچنار 270 کی بجائے300، سبز مرچ درجہ اول 125 کی بجائے250، لیموں چائنہ 150کی بجائے 250، مونگرے 110 کی بجائے130، مولی 14 کی بجائے40روپے، پالک فارمی23روپے کی بجائے40روپے، گاجر چائنہ 60کی بجائے90روپے، گاجر دیسی 50کی بجائے69روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ پھلوں میں ایک کلو سیب گاچہ درجہ اول220 کی بجائے260، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول322 کی بجائے400، سیب سفید درجہ اول 180روپے کی بجائے240روپے،کیلا درجہ اول درجن 190کی بجائے250، کیلا درجہ دوم درجن 140کی بجائے170، امرود درجہ اول 178کی بجائے200، انار قندھاری 340کی بجائے550، مسمی درجہ اول درجن125کی بجائے190، کینو درجہ اول درجن 330کی بجائے370روپے، کینو درجہ دوم درجن180کی بجائے250، خربوزہ درجہ اول 160کی بجائے210روپے، خربوزہ درجہ دوم105 کی بجائے160روپے، سٹرابری درجہ اول 160 کی بجائے180، سٹرابری درجہ دوم100 کی بجائے120 روپے اور کھجور ایرانی 480 روپے کی بجائے600روپے فی کلو فروخت کی گئی۔
26 ویں روزہ پر بھی سرکاری نرخنامہ نظرانداز، گرانفروشوں کی لوٹ مار
Apr 07, 2024