پاس آوٹ ہونے والے ریکروٹ فرائض ایمانداری سے سر انجام دیں، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پولیس ٹریننگ سکول روات میں بیسک ریکروٹ کلاس کورس کے پینسٹھویں بیج کی پاسنگ آئوٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ 7سو 11 ریکروٹ پاس آوٹ ہوئے۔پاسنگ آئوٹ پریڈ کی قیادت چیف ڈرل انسٹرکٹر اے ایس آئی فرحت عباس نے کی۔ پاس آوٹ ریکروٹ سے چیف لا انسٹرکٹر ملک محمد امیر نے حلف لیا۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ محمد طارق چوہان نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ پرنسپل ٹریننگ سکول روات ایس ایس پی کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی نے اپنے خطاب میں ریکروٹ کی ٹریننگ کے حوالے سے مہمان خصوصی کو آگاہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ محمد طارق چوہان نے پاس آوٹ ہونے والے ریکروٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کامیاب پاسنگ آئوٹ پریڈ کا انعقاد ادارے کی جانب سے بہترین ٹریننگ کا ثبوت ہے۔ پاس ہونے والے ریکروٹ پر اب یہ ذمہ داری عائد ہوتی کہ وہ ٹریننگ کے مطابق اپنے فرائض کو ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں۔

ای پیپر دی نیشن