حکومت تجارت اورسرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے تمام اقدامات یقینی بنارہی،جام کمال

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیرتجارت جام کمال خان نے کہاہے کہ حکومت تجارت اورسرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے تمام ضروری اقدامات کویقینی بنارہی ہے، تجارت اورکاروبارمیں آسانیاں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ہان گینگ ٹریڈ اینڈیان ہوانڈسٹرئیل کے سی ای اواینڈی لیاوسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں گوادرمیں سرمایہ کاری کے مواقع اوربرآمدات میں اضافہ سے متعلق امورکاجائزہ لیاگیا۔فریقین نے گوادرکے اقتصادی نمو کے حوالہ سے استعداداورغیرملکی کمپنیوں ومقامی حکام کے درمیان رابطہ کاری وتعاون سے متعلق امورکابھی جائزہ لیا۔جام کمال خان نے انہیں سرمایہ کاری اورتجارت کے فروغ کیلئے حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے باہمی اقتصادی خوشحالی واستفادہ کی ضرورت پربھی زوردیا۔وزیرتجارت نے کہاکہ حکومت تجارت اورسرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے تمام ضروری اقدامات کویقینی بنارہی ہے،تجارت اورکاروبارمیں آسانیاں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تجارت کے فروغ اورسرمایہ کاری کے حوالہ سے استعدادموجودہے اورغیرملکی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئیے۔

ای پیپر دی نیشن