مکہ مکرمہ میں نوید شریف کی جانب سے اسد قیصر کے اعزاز میں افطار ڈنر

Apr 07, 2024

مکہ المکرمہ (امیرحمد خان سے ) پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے جس میں تمام پارٹی ممبران کو اختلاف رائے کا حق حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابقہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستانی سرمایہ کار نوید شریف اور حاجی عثمان کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیامکہ مکرمہ کے سرمایہ کار نوید شریف اور حاجی عثمان کی جانب سے عمرہ کی ادائیگی کیلئے آنے والے  سابقہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پر نوید شریف نے اسد قیصر کو عمرہ کی مبارکباد دی تقریب سے خطاب کرتے ہو سابقہ ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہناتھا اورسیز پاکستانی صحیح معنوں میں پاکستان کے ایمبیسڈر ہیں پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا اورسیز پاکستانیوں نے بڑھ چڑھ کر مدد کی۔

مزیدخبریں