سنیئروزیرمریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ صوبے میں مقامی سطح پر سولرپینلز تیار ی پر رعایت اور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔سینئروزیرمریم اورنگزیب کی زیر صدارت پری و سیزن سموگ کے خاتمے کے حوالے سےاہم اجلاس ہوا جس میں لانگ ٹرم ،شاٹ ٹرم اور مڈ ٹرم بنیادوں پرانسداد سموگ بارے سیکٹورل ایکشن پلان مرتب کیاگیا۔اجلاس میں فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ محکموں اور سٹیک ہولڈرز کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔سینئروزیر نے گاڑیوں کی انویسٹیگین سرٹیفیکیشن SOPsکے مطابق QRCode کے ساتھ پبلک پراٸیویٹ پارٹنرشپ کے ساتھ کرنے کی ہدایت کردی۔مریم ا ورنگزیب کاکہنا تھاکہ ابھی سے آج سے ہی پورے فریم ورک کے ساتھ سیکٹروائزاس پر کام کیا جاۓ۔ انسداد سموگ کے لیے شعبہ جاتی سطح پر عوام الناس کے لیے آگاہی مہم چلائی جاۓ گی۔اینٹی سموگ زرعی آلات اورکرشرز کے استعمال پر عملدرآمد بارےکسانوں کےلیے آگاہی مہم چلائی جائےگی۔انڈسٹری کی مکمل میپنگ وزوننگ،سولر پروگرام کے تحت سرکاری عمارتوں کو سولرائز کیا جاۓ۔ہاؤسنگ سوسائٹز سمیت وزیرتعمیر مقامات پر ڈسٹ مینجمنٹ ،ٹری پلانٹیشن اور واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں۔ہر سیکٹر کمیونیکیشن یونٹ بناۓ۔کمیونیکیشن سٹریٹیجی پر کام کریں یہاں سے ہر سیکٹر اپنی آگاہی مہم چلائیں۔سینئروزیرمریم اورنگزیب کاکہنا تھاکہ لاہور میں جدید ترین گیس اینالائزر نصب ہوں گے، دھوئیں کے اخراج کو مانیٹر کریں گے۔ پنجاب زیرو امیشن پروگرام کے تحت تمام بڑے سرکاری اور نجی شعبوں کے توانائی پلانٹس کا انرجی آڈٹ کا پلان بھی شامل ہے۔ لاہور قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد، سیالکوٹ ، نارووال میں صنعتوں سے دھوئیں کے اخراج کے خاتمے کا پلان بھی شامل ہے۔
مقامی سطح پر سولرپینلز تیار ی پر حوصلہ افزائی کی جائیگی،مریم اورنگزیب
Apr 07, 2024 | 12:52