سرگودھا: پھلروان پولیس نے یونان کشتی حادثے اور انسانی سمگلنگ میں ملوث کے ایک اور مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم یاسر کو حراست میں لے کر اسکے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کیا.دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم یونان کشتی حادثہ کا مرکزی ملزم ہے۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
یاد رہے ملزم نے یونان کشتی حادثے کے متاثرین سے لاکھوں روپے بٹورے اور انہیں غیر قانونی طور پر کشتی میں سوار کروایا.کشتی یونان کے قریب حادثہ کا شکار ہوئی جس میں متعدد نوجوان جان کی بازی ہار گئے تھے۔