پاک ایران گیس پائپ لائن، پاکستان کا تعمیر سے قبل سروے کی دوبارہ توثیق کا فیصلہ

Apr 07, 2024 | 18:17

ویب ڈیسک

ایران اور پاکستان کے درمیان گیس پائپ لائن کے معاملے پر پاکستان نے تعمیر سے قبل گیس پائپ لائن سروے کی دوبارہ توثیق کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر سے قبل ابتدائی امور شروع کر دیے گئےہیں اور تعمیرسے قبل پائپ لائن سروے کی دوبارہ توثیق ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائن منصوبے کا سروے اور انجینئرنگ ڈیزائن کافی پرانا ہے. اس لیے سروے کی توثیق اور انجینئرنگ ڈیزائن کیلیے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ممکنہ 18 ارب ڈالرز جرمانے سے بچنے کیلیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے.پہلے مرحلے میں گوادر سے ایرانی سرحد تک 80 کلومیٹر پائپ لائن تعمیر ہو گی۔

مزیدخبریں