پرویز الہٰی کو اسپتال سے ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ

Apr 07, 2024 | 21:51

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر اور سینیئر سیاستدان چوہدری پرویز الہٰی کو میڈیکل بورڈ نے اسپتال سے ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر اور سینیئر سیاستدان چوہدری پرویز الہٰی کا پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ کی جانب سے طبی معائنہ کیا گیا جس کی تمام رپورٹس میڈیکل بورڈ کو موصول ہو گئی ہیں۔

اس حوالے سے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی معائنے کے موقع پر پرویز الہٰی نے ڈاکٹرز نے بیٹھنے کے دوران پسلیوں  میں درد کی شکایت کی تھی اور میڈیکل بورڈ نے انہیں مکمل بیڈ ریسٹ کی ہدایت کی۔ذرائع نے بتایا کہ پرویز الہٰی کی تمام ٹیسٹ رپورٹس نارمل ہیں تاہم میڈیکل بورڈ نے انہیں ابھی ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی گزشتہ ماہ اڈیالہ جیل واش روم میں گر کر زخمی ہو گئے تھے اور اس وقت کی سی ٹی اسکین رپورٹ میں ان کی پسلیوں میں کئی فریکچرز کی نشاندہی ہوئی تھی۔

مزیدخبریں