اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے. اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام شریک ہوں گے، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا.زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔اجلاس میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی شوال کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔