محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان ، کراچی سمیت سندھ اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھاربارش کا امکان ہے ۔ گلگت بلتستان میں بھی اگلے دو روز میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر،پنجاب ، صوبہ سندھ ، خیبر پختونخوا اور مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں بارش ہوئی ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش رسالپور میں ایک سو بتیس ملی میٹر جبکہ منڈی بہاؤالدین میں چھیاسی ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کےعلاوہ اٹک میں تنتالیس ، راولپنڈی ساٹھ ، چکلالہ ستاون ، سید پور باون ، سیدو شریف اڑتالیس، سیالکوٹ تنتالیس ، اسلام آباد انتالیس ، بھکرچھتیس ، بنوں پینتیس ، مظفرآباد بتیس ، مری انتیس، کاکول پچیس ، گڑھی دوپٹہ بائیس ، چراٹ اور بالاکوٹ بائیس ، راولاکوٹ اکیس ، لوئردیر چودہ ، ڈی آئی خان تیرہ جبکہ شور کوٹ اور پاراچنار میں بارہ ملی میٹر بارش ہوئی ۔