خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ، گیسڑوکے باعث دوبچے جاں، ڈیرہ اسماعیل خان اورٹانک میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں  ۔

Aug 07, 2010 | 21:14

سفیر یاؤ جنگ
خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد متاثرین وبائی امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں ۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقوں میں  دوبچے گیسڑو کے باعث جاں بحق ہوگئے جبکہ سینکڑوں بچے ، مرد و خواتین ہسپتالوں میں داخل ہیں ۔ اس کے علاوہ کئی بیمارافراد بے یار و مدد گارسڑکوں کے کنارے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جنہیں خوراک اور ادویات کی سخت ضرورت ہے ۔ پاک فوج کی جانب سے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں ۔  نوشہرہ ، سوات ، چارسدہ ، شانگلہ ، کرک ، کوہستان اور دیگرشہروں میں بھی متاثرین کو اشیائے خوردونوش اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے ۔ ادھر ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپورمیں بچے کو بچاتے ہوئے تین افراد سیلابی پانی میں ڈوب گئے جبکہ سوات میں کشتی الٹنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ٹانک شہر کا دوسرے علاقوں سے زمینی رابطہ کٹ گیا ہے  جبکہ کئی پل سیلاب کی نذرہو جانے سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہے ۔ بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں سبی ، بارکھان ، بختیارآباد، جعفرآباد، ڈیرہ مراد جمالی میں بھی سیلاب کے بعد متاثرین کو کئی مشکلات درپیش ہیں۔
مزیدخبریں