”امن کی آشا“ کے نعروں کے برعکس کشمیریوں کی نسل کشی‘ میڈیا بلیک آﺅٹ کے باعث دنیا حقائق جاننے سے محروم

لاہور (اشرف جاوید / نیشن رپورٹ) ”امن کی آشا“ کے نعروں کے برعکس مقبوضہ کشمیر میں حالیہ واقعات کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں درجنوں کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔ جن میں 4 معصوم بچے بھی شامل ہیں جبکہ سینکڑوں افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ ایسے حالات میں سب سے تکلیف دہ بات یہ ہے کہ کشمیریوں کی نسل کشی کے واقعات سے ساری دنیا کو میڈیا ”بلیک آﺅٹ“ کے ذریعے بے خبر رکھا گیا۔ بھارتی میڈیا نے واقعات کی تفصیلی کوریج کی بجائے اسے ایک معمولی واقعہ سے زیادہ اہمیت نہ دی۔ بھارتی حکومت نے جان بوجھ کر میڈیا پر پابندیاں لگائے رکھیں تاکہ دنیا کو کشمیر میں مظالم سے اندھیرے میں رکھا جائے جہاں معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دئیے گئے۔ خواتین کی عزتیں پامال کی گئیں۔ انہیں انکے بچوں اور پیاروں کی جدائی کا غم سہنا پڑا۔ بھارتی حکومت پہلے ہی تمام فیکٹ فائنڈنگ مشنز کے مقبوضہ وادی میں داخلے پر پابندی لگا چکی ہے حتیٰ کہ اقوام متحدہ کے امن دستوں کو بھی یہاں تک رسائی نہیں ہے۔ اس معاملے میں کشمیریوں کے حوالے سے انسانی حقوق کے عالمی اداروں ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ اقوام متحدہ‘ ریڈ کراس اور امریکی دفتر خارجہ نے بھی اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں اور اس معاملے کو بری طرح نظرانداز کیا ہے۔
میڈیا بلیک آﺅٹ

ای پیپر دی نیشن