حکومت کی جانب سے بیل آؤٹ پیکج کے اعلان کے باوجود ریلوے بدستور بحران کا شکار ہے۔ انجنوں کی کمی کے باعث مزید دس ٹرینوں کوبندکردیا گیا ہے

Aug 07, 2011 | 05:24

سفیر یاؤ جنگ
ریلوے حکام کے مطابق عارضی طور پر بند کی جانیوالی ٹرینوں میں برانچ لائنوں پر چلنے والی موسی پاک،چناب،وارث شاہ،فیض احمد فیض،جبکہ نارووال سیکشن کی تین گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ان ٹرینوں کو انجنوں کی کمی کے باعث بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ٹرینوں کی آمدو رفت میں ریکارڈ تاخیر کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔لیٹ ہونے والی ٹرینوں میں جعفر ایکسپریس،قراقرم ایکسپریس،کوئٹہ ایکسپریس اورتیزگام سمیت دیگر شامل ہیں۔ٹرینوں آمدو رفت میں تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ شدید گرمی اور حبس میں مختلف اسٹیشنز پر انتظار کی کوفت برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔
مزیدخبریں