اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام کے صدر بشارالاسد پر زور دیا ہے کہ وہ مظاہرین کے خلاف فوج کے استعمال کو فوری پر ترک کردیں۔

Aug 07, 2011 | 05:34

سفیر یاؤ جنگ
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شامی صدر سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین کی بڑے پیمانے پرگرفتاریوں کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق بان کی مون نے شام سے دوبارہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں بین الاقوامی امدادی ایجنسیوں اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو داخل ہونے کی اجازت دیں تاہم اس مطالبے پرابھی تک شام کی حکومت کا رد عمل سامنے نہیں آیا۔
مزیدخبریں