غیر ملکی نیوز ایجنسی نے یمنی حکومت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر علی عبداللہ صالح سعودی دارالحکومت ریاض کے فوجی ہسپتال میں دوماہ تک زیر علاج رہنے کے بعد اپنی عارضی رہائش گاہ منتقل ہوگئے ہیں۔ وہ تین جون کو صدارتی محل پر مخالفین کے حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ اس حملے میں یمنی وزیر اعظم علی محمد مجور بھی زخمی ہوئے تھے اور انھیں بھی اسی دن ہسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق یمنی صدر نے اب سعودی عرب میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔