اسرائیل میں مہنگائی کے خلاف ڈھائی لاکھ افراد نے ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے کیے۔

Aug 07, 2011 | 06:10

سفیر یاؤ جنگ
اسرائیلی پولیس کے مطابق مہنگائی کے خلاف سب سے بڑا مظاہرہ تل ابیب شہرمیں ہوا جہاں کم از کم دو لاکھ افراد سڑکوں پر آ گئے جبکہ مزید تیس ہزار افراد نے دارالحکومت یروشلم میں مظاہرہ کیا، مظاہرین نے اسرائیل میں سیاسی تبدیلی کے بجائے حکومت سے مہنگائی کم کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ چند مظاہرین نے شہروں کے مراکز میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ اسرائیل پولیس کے ترجمان مکی روزن فلڈ کے مطابق مظاہروں میں شرکت کرنے والے زیادہ تر افراد ملازمت پیشہ ہیں جن کا کہنا ہے کہ ان کی تنخواہیں رہائش اور بچوں کے اخراجات کے لیے ناکافی ہیں ۔
مزیدخبریں