ڈہرکی میں کچے کے علاقے میں چند ماہ قبل ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے گرینڈ پولیس آپریشن کیا گیا تھا جس میں پولیس نے بارہ ڈاکوؤں کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ ہلاک ہونے والوں کے ورثاء نے الزام عائد کیا تھا کہ پولیس نے ڈاکوؤں کی مدد سے کارروائی کرکے بے گناہوں کو ہلاک کیا ہے۔ دوسری جانب ان بارہ افراد کوہلاک کرنے پرپولیس نے ترقیاں اورلاکھوں روپے کے انعامات بھی حاصل کیے، ذرائع کے مطابق جن ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا وہی ڈاکو پولیس کی بکتربند گاڑی میں سوارہوکرشہرمیں آزادانہ گھومتے پھررہے ہیںجبکہ سندھ پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پرجعلی پولیس مقابلوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔