لندن اولمپکس کےدس ویں روز اٹھارہ گولڈمیڈلز کیلئے ایتھلیٹس صف آرا ہیں۔ اب تک چین اکتیس گولڈ، انیس سلور اورچودہ برانز میڈلز کےساتھ سرفہرست ہے۔ امریکہ اٹھائیس طلائی، چودہ نقرئی اور انیس کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔ برطانیہ اٹھارہ گولڈ، گیارہ سلور اور گیارہ ہی برانز میڈلزکےساتھ تیسرے نمبرپر موجود ہے۔ سیلنگ کے خواتین لیرزکلاس ایونٹ میں چین کی ژولیجیا نے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ جبکہ مینز لیزر کلاس میں آسٹریلوی ایتھلیٹ ٹام سلنگزبی نے گولڈمیڈل جیتا۔
جمناسٹکس کے مینز رنگ مقابلوں میں برازیل کےآرتھرزیناٹی کامیاب رہے۔ جبکہ مینزوالٹ ایونٹ میں طلائی تمغہ جنوبی کوریا کے نام رہا۔ خواتین کےان ایون بارز ایونٹ میں روس کی عالیہ مصطفینہ نے کامیابی حاصل کی۔ نشانہ بازی کے مینز پچاس میٹر رائفل مقابلوں میں اٹلی کے نکولو کیمپریانی نے گولڈمیڈل اپنے سینے پرسجایا۔ سائیکلنگ کے مینزسپرنٹ مقابلوں میں برطانیہ کے جیسن کینی فتحیاب رہے، گھڑسواری کے ٹیم جمپنگ مقابلوں میں بھی برطانوی گھڑسوار کامیاب رہے۔