کراچی (کلچرل رپورٹر) پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور گلوکارہ اربیشم کو پڑوسی ملک کی فلمی صنعت بالی وڈ کی فلمیں ملنا بھی شروع ہوگئیں۔ اربیشم نے ایک ملاقات میں کہا کہ گلوکاری اور اداکاری سے انہیں عشق ہے لیکن وہ غیرمعیاری اور فحش فلموں میں کام کرنا کبھی پسند نہیں کریں گی اربیشم نے کہا کہ وہ فلموں میں کام کرتے ہوئے پاکستانی ثقافت کا خیال رکھیں گی ان کی کوشش ہوگی کہ ان کی وجہ سے کسی پاکستانی کا سرشرم سے نہ جھکے۔