خیبر پی کے حکومت نے اطلاعات تک رسائی کا آرڈیننس تیار کرلیا‘ سمری گورنر کو بھجوا دی

پشاور (نوائے وقت نیوز) خیبر پی کے حکومت نے اطلاعات تک رسائی کا آرڈیننس تیار کر لیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اطلاعات تک رسائی کے آرڈیننس کی سمری دستخط کے لئے گورنر کو بھجوا دی گئی ہے۔ قانون بننے سے شہریوں کو سرکاری دستاویزات اور معلومات تک رسائی ہو جائے گی۔ معلومات کی فراہمی کے لئے صوبائی محکموں میں ایک انفارمیشن افسر مقرر کیا جائے گا۔ قانون پر عملدرآمد کے لئے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں 4 رکنی کمشن قائم کیا جائے گا۔ معلومات دینے سے انکار پر متعلقہ سرکاری اہلکار کو جرمانے اور قید کی سزا دی جا سکے گی۔

ای پیپر دی نیشن