کراچی ( وقائع نگار) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل مسعود حامد نے اعلان کیا ہے کہ اے پی این ایس کی رکن مطبوعات عید الفطر کے موقع پر تعطیل کی وجہ سے دو دن شائع نہیں ہونگی۔ عید کے موقع پر ہونے والی تعطیلات کا شیڈول مندرجہ ذیل ہے عید 09اگست 2013ءبروز جمعہ ہونے کی صورت میں: 10اگست2013ءبروز ہفتہ اور 11اگست 2013ءبروز اتوار صبح کے اخبارات شائع نہیں ہونگے جبکہ 9اگست 2013ءبروز جمعہ اور 10اگست 2013ءبروزہفتہ شام کے اخبارات شائع نہیں ہونگے۔