لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر ہاﺅسنگ تعمیرات و مواصلات ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ ترقیاتی سکیموں کا تخمینہ لگاتے وقت انجینئرز جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔ بار بار اعداد و شمار تبدیل اور اضافی بجٹ حاصل کرنے سے اجتناب کریں اور نامکمل کام ہرگز نہ چھوڑے جائیں۔ وقت مقررہ یا قبل از وقت ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کرنے والے افسران کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔ وہ سول سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں تمام متعلقہ محکموںکے سربراہان سے ان کے محکموں کی کارکردگی اور درپیش مسائل اور مشکلات کے ازالے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
ترقیاتی سکیمیں قبل از وقت مکمل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی: ملک تنویر
Aug 07, 2013