مرکنٹائل ایکسچینج میں پونے 3 ارب سے زائد کا کاروبار

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گذشتہ روز 9291 لاٹ کے سودے 2 ارب 75 کروڑ 28 لاکھ 91 ہزار 6 سو 22 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل، چاندی، چاول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ سونا، پام آئل، چینی، کپاس اور گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 106.93 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 19.725 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1292.8 ڈالر، 10 گرام سونا 42674 روپے، ایک تولہ سونا 51034 روپے، 100 کلو چاول اری 6 کی قیمت 3758 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4315 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 46.31 روپے، ایک پا¶نڈ کپاس کی قیمت 85.38 سینٹ اور 100 کلو گندم کی قیمت 3538 روپے پر بند ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...