حکومتی عدم توجہ، سٹیٹ بنک کے باہر کرنسی کا غیر قانونی کاروبار عروج پر

لاہور (کامرس رپورٹر) حکومت کی جانب سے نئے کرنسی نوٹوں کے ناجائز کاروبار کو روکنے کیلئے موثر اقدام نہیں کئے جانے کے باعث عیدالفطر سے چند روز قبل سٹیٹ بنک لاہور آفس کے باہر نئے کرنسی نوٹوں کا ناجائز کاروبار کرنے والوں نے نئے کرنسی نوٹوں کی مانگ بڑھنے پر ان کی بلیک قیمت میں 100 رورپے تک اضافہ کر دیا ہے۔ جس سے 10 روپے کے نئے نوٹوں کی گڈی اب 100 روپے کی بجائے 200 روپے، 20 روپے کے نئے نوٹوں کی گڈی 200 روپے کی بجائے 300 روپے، 50 روپے اور 100 روپے کی گڈی 350 روپے کی بجائے 500 روپے بلیک تک فروخت کی جا رہی ہے۔ بنکنگ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سٹیٹ بنک لاہور آفس کے باہر فروخت کئے جانے والے کرنسی نوٹ دیگر شہروں میں قائم سٹیٹ بنک کے دفاتر کو جاری کئے گئے تھے جو وہاں کی بجائے سٹیٹ بنک لاہور کے آفس کے باہر غیر قانونی طور پر فروخت کئے جا رہے ہیں۔ اسی طرح سٹیٹ بنک لاہور کو جاری کئے جانے والے نئے کرنسی نوٹ کسی اور شہر میں واقع سٹیٹ بنک کے آفس کے باہر فروخت کئے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...