اندرون سندھ بارشوں کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اندرون سندھ سمیت ملک بھر میں ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے ٹرینیں 8 سے 9 گھنٹے کی تاخیر سے اپنی منزل پر پہنچ رہی ہیں اور ٹرینوں کا شیڈول بہتر ہونے کی بجائے خراب ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور، پشاور، راولپنڈی، کراچی اور کوئٹہ سمیت برانچ لائنوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو ٹرینیں لیٹ ہونے سے روز بروز پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب اندرون سندھ سمیت دیگر شہروں میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے ٹرینیں لیٹ ہی اپنی منزل پر پہنچ رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...