اسلام آباد (آئی اےن پی) ایف بی آر نے ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مزید ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نوٹس بھجوانے کا عمل شروع کردیا۔ایف بی آر نے ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جولائی میں دس ہزار امیر ترین ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نوٹس بجوانے کا عمل شروع کر دیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس نادہندگان پر نوٹس بھجوانے کے ساٹھ دن کے اندر جواب دینا لازم ہو گا۔ رواں ماہ اگست میں مزید دس ہزار افراد کو ٹیکس نوٹس بھجوائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایف بی آر کا خصوصی سیل مرکزی نظام سے ٹیکس نوٹس جاری کرے گا۔
دس ہزار ٹیکس نادہندگان کو نوٹس بھجوانا شروع کر دیئے گئے
Aug 07, 2013