شجاعت عظیم کو مشیر ہوا بازی مقرر کئے جانے کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے دوہری شہریت کے حامل شجاعت عظیم کو مشیر برائے ہوا بازی مقرر کرنے کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار محمود اختر نقوی نے اپنی درخواست میں وزیر اعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے جب تک ان کی نااہلی کا فیصلہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک انہیں کام سے روک دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن