لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم دھاندلی کے خلاف تحریک میں آخری حد تک جانے کو تیار ہیں‘ اصولوں پر سمجھوتہ کریں گے اور نہ ہی کوئی ہمیں طاقت کے ذریعے دبا سکتا ہے‘ ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنانا ہے تو دھاندلی کرنےوالوں کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہو گا۔ گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف جدوجہد تحریک انصاف کا جمہوری اور آئینی حق ہے اور ہم کسی بھی صورت اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالے ۔