سنوکر کو پورے ملک میں مقبول بنایا جا سکتا ہے : کوچ

اسلام آباد (اے پی پی) سنوکر کے ماسٹر کوچ فہد وحید نے کہا ہے کہ سنوکر کے کھیل کو پورے ملک میں مقبول بنایا جاسکتا ہے اس لئے نچلی سطح پر کوچنگ بہت اہمیت رکھتی ہے۔ پاکستان سنوکر کوچنگ میں حکومتی سپورٹ سے ملک بھر میں سنوکر کے ٹیلنٹ کو پالش کرکے دنیا کے سامنے لائے گی جس سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام اس کھیل کے زریعے روشن ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس دوران سنوکر کی کوچنگ کے حوالے سے ویڈیو بھی دکھائی گئی جس میں اس کھیل کی تیکنیکس اور پوائنٹس کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...