چلاس اور مچھ میں دہشت گردی کی مذمت، قوم کو اتحاد کی سخت ضرورت ہے: عمران خان

Aug 07, 2013

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چلاس میں پولیس گاڑی پر حملہ، مچھ بلوچستان میں30افراد کا اغواءاور 16افراد کے قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بلوچستان میں صوبائی کابینہ تشکیل دی جائے تاکہ گورننس کا نظام بہتر ہوسکے، وفاقی حکومت ٹیکس و بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی بجائے بجلی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے۔ منگل کو اپنے ٹوئٹر پیغام میںچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ بلوچستان میں 30افراد کا ا غواءاور 16افراد کا قتل اور چلاس میں پولیس کی گاڑی پر حملہ کے نتیجہ میں جاںبحق ہونے والے تین جوانوںکا واقعہ انتہائی دلخراش ہے، پوری قوم کا مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں انتخابات کے 30ماہ کا عرصہ گزر جانے کا باوجود صوبائی کابینہ کا تشکیل نہ دیا جانا بھی افسوسناک ہے کیونکہ صوبائی کابینہ کے تاحال تشکیل نہ دیے جانے سے صوبہ میں گورننس کا نظام تاحال نہیں چل سکا۔عمران خان نے حکومت سے فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں