ٹوبہ ٹیک سنگھ ٹرین دھماکہ، ایجنسیوں نے 2 اگست کو آگاہ کر دیا تھا

لاہور (محسن گورایا سے) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب ٹرین میں بم دھماکے کے متعلق مختلف خفیہ ایجنسیوں نے 2 اگست کو حکومت کو پیشگی آگاہ کر دیا تھا کہ ایک شدت پسند گروپ آئندہ چند روز میں کسی چلتی ٹرین میں بم دھماکہ کر سکتا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ کاو¿نٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اس حوالے سے بعض خفیہ ٹیلی فون کالز اور اطلاعات کے بعد ریلوے سمیت قانون نافذ کرنے والے دوسرے اداروں اور ریلوے پولیس کو بھی ”تھریٹ الرٹ “ سے آگاہ کر کے چوکس رہنے کا کہا تھا مگر حکومتی اداروں کی سستی اور بے حسی کی انتہا یہ ہے کہ واقعہ ہونے سے قبل انتظامات کرنے کی بجائے واقعہ ہونے کے بعد ہی کچھ کیا جاتا ہے ۔ اس تھریٹ الرٹ میں کہا گیا تھا کہ ایک شدت پسند کا پلان ہے کہ پچاس کے قریب دہشت گرد اس ممکنہ کارروائی میں حصہ لیں گے جبکہ چھ یا سات لوگ ٹرین کے اندر دھماکے کی کارروائی کریں گے۔ وزارت داخلہ نے ”تھریٹ الرٹ“ہونے کے باوجود کوئی حفاظتی اقدام نہ اٹھانے کا سخت نوٹس لے لیا ہے یہ بھی معلوم ہو اہے کہ ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے اس معاملے کو وزیر داخلہ کے ساتھ اٹھایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن