سعیدہ وارثی کا استعفیٰ اسلام سے گہری وابستگی کا قابل فخر اظہار ہے: حافظ ادریس

Aug 07, 2014

لاہور ( سپیشل رپورٹر)  نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کہا کہ برطانیہ کی خاتون مسلمان وزیر سعیدہ وارثی نے ماڈرن ہونے کے باوجود وزارت سے استعفا دے کر برطانوی حکومت کے منہ پر طمانچہ مارا ہے اور اسلام اور امت مسلمہ سے اپنی گہری وابستگی کا قابل فخر اظہار کیا ہے۔ امریکہ اور برطانیہ دونوں غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم میں برابر کے ذمہ دار ہیں۔ سعیدہ وارثی کے اقدام کو ہم تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ انہیں ثابت قدمی عطا فرمائے۔ مظلومین کا خون رنگ لائے گا اور پھر تاریخ بھی فیصلہ کرے گی اور حشر کے میدان میں بھی فیصلہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج غزہ اور کشمیر میں مظلوم مسلمانوں کی حالت زار دیکھ کر کلیجہ منہ کو آتا ہے۔ کتنا بڑا المیہ ہے کہ ہنود و یہود کے بے پناہ مظالم پر دنیا خاموش ہے۔ ایسے میں ان خطوں میں عائشہؓ و فاطمہؓ کی بیٹیاں جس صبر و استقامت کا مظاہرہ کر رہی ہیں، وہ یادگار ہے۔

مزیدخبریں