ڈسکہ میں شادی شدہ خاتون سے زیادتی، مزاحمت پر گلا دبا کر مار ڈالا

Aug 07, 2014

ڈسکہ + چنیوٹ + فیصل آبا د+ اوکاڑہ (نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی) ڈسکہ میں خاتون سے زیادتی، مزاحمت پر گلا دبا کر مار ڈالا جبکہ فیصل آباد، چنیوٹ، اوکاڑہ میں لڑکی اور 2 لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں اوباش ملزم کی شادی شدہ خاتون سے زیادتی، مزاحمت پرگلا دبانے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق حمید کالونی کا رہائشی محنت کش شفیق کام کے سلسلہ میں گیا ہوا تھا اس کی عدم موجودگی میں اس کی بیوی امتل حفیظ اپنے بچوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھی اوباش ملزم امتیاز مسلح خنجر زبردستی گھر میں داخل ہوا اور بچوں کو کمرے میں بند کر کے خاتون کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنانے لگا خاتون کے مزاحمت کرنے پر ملزم نے خاموش کر انے کے لئے اس کا گلہ دبا دیاجس سے وہ بے ہوش ہو گئی خاتون کے بھائی کو اچانک گھر آتے دیکھ کر ملزم اسے نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا جو بعد میں دو دن ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں رہ کردم توڑ گئی۔ چنیوٹ میں پانچ اوباش افراد نے نوجوان لڑکی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ لنگرانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ چنیوٹ کے نواحی علاقہ چک نمبر154ج ب میں پانچ ملزمان آصف وغیرہ نے (س ر) سے اغوا کرنے کے بعد زبردستی جنسی زیادتی جبکہ چار ملزمان ساجد اور اقبال بمعہ دو نامعلوم ملزمان گھر کے باہر پہرہ دیتے رہے۔ پانچ ملزمان کے خلاف تھانہ لنگرانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں فیصل آباد میں نوجوان سے مسلح شخص کی زیادتی، تھانہ ستیانہ کے علاقے چک نمبر 39 گ ب کے رہائشی نوجوان قیصر علی کو عبدالرشید نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ مقدمات درج، ملزمان کی تلاش شروع۔ اوکاڑہ میں اوباش نے لڑکے سے زیادتی۔ نواحی قصبہ حاجی چاند کے محمد عارف نے پولیس کو درخواست دی ملزم رحمت نے اس کے بھتیجے افتخار احمد کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
زیادتیاں

مزیدخبریں