کراچی (این این آئی)کراچی میں مزار قائدؒ پر تعینات حساس ادارے کے اہلکار نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی ٗمختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران تین ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مزار قائدؒ کے گارڈ بیرک سے حساس ادارے کے اہلکار صفدر کی نعش ملی۔ پولیس اہلکار ڈالمیا مجاہد کالونی کے علاقے میں گارڈ کے گھر پہنچے تو وہاں بیوی کی نعش موجود تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ صفدر نے پہلے اپنی بیوی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا پھر گارڈ بیرک میں فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ صفدر کی سات ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی۔
بیوی قتل