بھائی کو صاف پانی سکیم میں ٹھیکہ دینے کا الزام، احسن اقبال نے طاہر القادری کو قانونی نوٹس بھجوا دیا، کمپنی ترجمان کی بھی تردید

اسلام آباد+ لاہور (آئی این پی+ خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کی طرف سے پنجاب حکومت  صاف پانی سکیم کا 12 ارب روپے کا ٹھیکہ اپنے بھائی کو دینے کا الزام لگانے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ 7 دن میں بیان واپس لینے اور معذرت نہ کرنے پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائیگا۔ گزشتہ روز احسن اقبال نے کہا کہ علامہ طاہر القادری  جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں اور میرے بھائی کو کوئی  ٹھیکہ نہیں دیا گیا۔ طاہر القادری 12 ارب روپے کا ٹھیکہ ملنے کا الزام لگا رہے ہیں وہ 12 روپے کا ٹھیکہ ثابت کردیں تو وزارت سے مستعفی ہوجائونگا۔ علاوہ ازیں پنجاب صاف پانی کمپنی کے ترجمان نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے بھائی کو کوئی ٹھیکہ دئیے جانے کی سختی سے تردید کی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ ابھی منصوبہ بندی کے مراحل میں ہے اور کمپنی نے اس حوالے سے کوئی ٹینڈر بھی جاری نہیں کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...