قومی اسمبلی: ارکان کارروائی سے بے نیاز گپ شپ میں مصروف رہے

اسلام آباد (رستم اعجاز ستی) قومی اسمبلی میں متعدد ارکان ایوان کی کارروائی سے بے نیاز گپ شپ میں مصروف رہے، عوامی نمائندے رولز کو فالو کرنے کے بجائے رولز کو ٹمپرڈ کرکے خوش ہوتے رہے، کورم کی نشاندہی پر ڈپٹی سپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا۔ ایوان میں جاوید ہاشمی کے طیارے کو سیالکوٹ میں اترنے کی اجازت نہ دینے کا معاملہ زیر بحث تھا کہ ان کی اپنی ہی جماعت کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے درمیان میں بولنا شروع کردیا۔ وہ عمرکوٹ میں ہندو برادری کے قتل کے معاملے پر بغیر مائیک کے زور زور سے بولنا شروع ہوگئے۔ ڈپٹی سپیکر نے انہیں کہا کہ کچھ دیر بعد فلور آپ کو دیدیا جائے گا جس پر تحریک انصاف کی خواتین ارکان نشستوں پر کھڑی ہوگئیں اور شور شرابہ شروع کردیا۔ شیریں مزاری کی آواز ایوان میں گونجتی رہی، ڈپٹی سپیکر رولز فالو کریں، ایوان کے تقدس کا خیال رکھیں کا راگ الاپتے رہے لیکن شور شرابا جاری رہا۔ پیپلز پارٹی کے ارکان نشستوں کا رخ تبدیل کرکے ایک دوسرے سے گپ شپ کررہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...