پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں تجارت بہترین رول ادا کر سکتی ہے: عبدالباسط

 نئی دہلی (کے پی آئی) بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر  عبدالباسط نے کہا ہے کہ  بھارت اور پاکستان کے درمیان دونوں ملکوں  کے  تاجر پل  کی  حیثیت رکھتے ہیں  اور اس پل  کی مضبوطی  ضروری ہے تاکہ  باہمی تعاون  اور اعتماد سازی  کی وجہ سے  مسائل حل  کرنے میں مدد حاصل ہو سکے۔ ایک انٹرویو کے دوران عبدالباسط نے واضح طور اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  تجارت کو نئی جہت فراہم کرنے کے لئے سنجیدہ ہے اور اس سلسلے میں  وہ اپنے پڑوسی ملک بھارت کو کافی  ترجیح  دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تاجر باہمی تعلقات  کو سدھارنے میں  مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان اپنے تمام پروسیوں کے ساتھ باہمی تعلقات کو آگے لے جانے کا کا خواہشمند ہے اور اس سلسلے میں  تجارت بہترین  رول ادا کر سکتی ہے۔ عبدالباسط  نے کہا کہ سال 2013 بھارت اور پاکستان کے درمیان  کئی پچیدگیوں  کے باوجود تجارت کے حوالے سے مثبت رہا اور یہ کوشش لگاتار کی جا رہی ہیں  کہ تجارت کے میدان  میں مزید آگے قدم  بڑھائیں جائیں۔
عبدالباسط

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...