زرداری اور خورشید شاہ مختلف اشارے دے رہے ہیں کس کو صحیح سمجھیں: شاہ محمود

اسلام  آباد (ثناء نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین  شاہ  محمود قریشی  نے کہا ہے کہ   جعلی مینڈیٹ کی وجہ سے  نواز شریف کو حق حکمرانی حاصل نہیں ہے ۔ ان کے لئے آئینی و جمہوری  راستہ یہی ہے کہ  وہ  وزارت عظمیٰ  کا عہدہ چھوڑ دیں ۔ آصف علی زرداری  حکومت کے حوالے سے کچھ اور سید خورشید شاہ کچھ اور اشارے دے رہے ہیں وہ بولتے بھی ہیں اور وزیر اعظم سے ملاقات  بھی کرتے ہیں ہم کس کے اشارے  کو سمجھیں ۔ پاکستانی نژاد برطانوی  رکن پارلیمنٹ  سعیدہ وارثی  نے غزہ میں  اسرائیل کی جارحیت کے خلاف برطانوی  کابینہ سے مستعفی  ہو کر وہ کر دکھایا ہے  جو مسلم ممالک  کی قیادت  نہ کر سکی ۔ بدھ کو پارلیمٹ ہائوس میں  میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ انتخابی اصلاحات اور مطالبات  کے ساتھ ساتھ   چلیں گے ۔ نواز شریف کے پاس آئین کے تحت اسمبلی کی تحلیل  کی ایڈوائس  کا اختیار حاصل ہے وہ رخصت ہوں نئے انتخابات کا اعلان  کیا جائے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن آف پاکستان  ناقابل  اعتبار  ہے۔ موجودہ الیکشن کمشن  اپنی افادیت  کھو  چکا ہے۔ وہ صاف شفاف انتخابات کے انعقاد میں ناکام  رہا تھا اس کی نگرانی میں  شفاف انتخابات ممکن نہیں ہیں۔ وزیراعظم کو مستعفی  ہونا پڑے گا۔
شاہ محمود

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...