استنبول(آن لائن)پاکستانی حکومت نے 25ماہ کے بعدترکی کے چارجہازوں میں سے ایک پاورجنریشن جہاز’’کیابے ‘‘کوآزادکردیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی کے اعلان کے مطابق216میگاواٹ پاورجنریشن جہاز’’کیابے‘‘کوثالثی عدالت کے فیصلے کے بعدچھوڑدیاگیاہے۔ عدالت کمپنی اورحکومت پاکستان کے مابین قانونی جھگڑے کے کیس کی سماعت کررہی تھی۔ جنوری 2013ء میں کاروینزہولڈنگ کمپنی کی ماتحت کمپنی کارکے نے حکومت پاکستان کے خلاف ایک درخواست بین الاقوامی سنٹر فارسٹیلنمٹ آف انوسٹمنٹ ڈسپیوٹ (آئی سی ایس آئی ڈی) میں چار پاورجنریشن جہازوں پرمعاہدے پرعملدرآمد نہ ہونے پردائرکی تھی۔
جہاز/آزاد